تازہ ترین

بچوں کے حفاظتی ٹیکے,مہم پر بھرپورعملدرآمد کی ہدایت

بچوں-کے-حفاظتی-ٹیکے,مہم-پر-بھرپورعملدرآمد-کی-ہدایت

فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ لگانے کی مہم کے دوران اہداف کے حصول سے متعلقہ کارکردگی رپورٹ پیش نہ کرنے والے محکمہ صحت کے ویکسی نیٹرز اور دیگر متعلقہ اہلکار فرائض سے غفلت برتنے کا وتیرہ ترک کردیں بصورت دیگر ان کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے یہ ہدایت توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات مہم کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد نے پروگرام پر پرعملدرآمد کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے واضح کیا کہ پندرہ ماہ تک کی عمر کے بچوں کو مختلف وبائی امراض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کی مہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کیا جائے اور والدین میں احساس اجاگر کرنے کے لئے اقدامات بھی نظر آنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث محکمہ صحت پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہیں تاہم بچوں کو پولیو سمیت دیگر امراض سے بچانا بھی ضروری ہے جس میں کوتاہی کے متحمل نہیں ہوسکتے غیر ذمہ داری سے گریز کیا جائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں