اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ بھارتی افواج کے ہاتھوں 9 کشمیریوں کی شہادت ظلم کی انتہاہے،کشمیریوں پرمظالم انسانیت کیخلاف بھارتی جرائم کامنہ بولتاثبوت ہیں،بھارتی جرائم کااقوام عالم کوہرصورت نوٹس لیناہوگا۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کے حق کی جدوجہدکاراستہ نہیں روک سکتا،کشمیری اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے،انہوں نے کہاکہ بھارت مظلوموں پرستم ڈھاکربنیادی انسانی حقوق روندرہاہے،بھارت کاانتہاپسندچہرہ دنیاپربے نقاب ہو چکا۔