تازہ ترین

بھارتی عزائم کو دیکھتے ہوئے دفاعی بجٹ پر تنقید نامناسب ،مقررین

بھارتی-عزائم-کو-دیکھتے-ہوئے-دفاعی-بجٹ-پر-تنقید-نامناسب-،مقررین

پاکستان نے بھارتی غرور تسلیم نہیں کیا، کشمیریوں کافیصلہ ان کی امنگوں کے مطابق ہوناچاہئےجاوید جبار ،ضمیر اکرم ،ڈاکٹر خالدہ غوث ،سردار حسن ابراہیم اور معصومہ حسن کاکانفرنس سے خطاب کراچی : ملک کے نامور دانشوروں اور سابق سفارت کاروں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے دفاعی بجٹ پر بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے، بھارت اسلحہ خریدنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے ، بھارتی عزائم کو دیکھتے ہوئے دفاعی بجٹ پر تنقید کرنا انتہائی نامناسب بات ہے، پاکستان ایشیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے بھارت کے غرور کو کبھی تسلیم نہیں کیا ہے۔ کشمیریوں کا فیصلہ ان کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اطلاعات جاوید جبار، سابق سفیرضمیر اکرم ،ڈاکٹر خالدہ غوث، سردار حسن ابراہیم خان اورڈاکٹر معصومہ حسن نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے زیر اہتمام کراچی میں منعقدہ کانفرنس ’’کشمیر دی وے فارورڈ ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مقررین نے کہا کہ بھارت اسلحہ خریدنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، اس سے بھارت کے عزائم کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ تمام تر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھارت کی جانب سے کی جارہی ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ وادی سے آرٹیکل 370 اور 35-Aکا خاتمہ کرکے دنیا کو جنگ کی طرف جھونک دیا ہے۔بھارتی اقدامات سے خطے کی صورت حال خراب ہورہی ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے بعد نریندر مودی نے متنازع شہریت کا قانون نافذ کر کے اپنے ملک کو فسادات میں جھونک دیا ہے۔ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا کردار انتہائی منفی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں