تازہ ترین

بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر چینی مصنوعات کا بائیکاٹ، ہربھجن سنگھ بھی میدان میں آ گئے

بھارتی-فوجیوں-کی-ہلاکت-پر-چینی-مصنوعات-کا-بائیکاٹ،-ہربھجن-سنگھ-بھی-میدان-میں-آ-گئے

ممبئی: سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے بھی اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ”میں اب بدل گیا ہوں“ یونس خان نے اپنی بات کو ثابت بھی کر دیا، رمیز راجہ کے ’باﺅنسرز‘ ایسے کھیل گئے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کر دی ہے اور اس طرح وہ اس مہم کی حمایت کرنے والے اپنے ملک کی پہلی معروف شخصیت بھی بن گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہربھجن سنگھ کی جانب سے اس حمایت پر بھارتی ٹریڈرز کنفیڈریشنز کی جانب سے بھی خیر مقدم کیا جانے لگا ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی مرکزی سپانسر کمپنی کا تعلق بھی چین سے ہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں