قلم ، کمپیوٹر اور کیمرا کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کیلئے استعمال کیا جانا چا ہئے مظفرآباد : آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ قلم ، کمپیوٹر اور کیمر اکی طاقت کو کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے اور معاشرے سے برائیوں کے خاتمہ کے لئے استعمال کیا جانا چا ہئے ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے بے نقاب کرنا مقامی، علاقائی، قومی اور بین الاقوامی میڈیا کی بنیادی ذمہ داری ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نو منتخب عہدیداروں کے نام مبارکباد کے پیغام میں کیا۔