تازہ ترین

بھارت عمران خان یا مجھے سرینگر میں کھلی کچہری کی اجازت دے، شاہ محمود قریشی کا چیلنج

بھارت-عمران-خان-یا-مجھے-سرینگر-میں-کھلی-کچہری-کی-اجازت-دے،-شاہ-محمود-قریشی-کا-چیلنج

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارت کو چیلنج کیا کہ وزیراعظم عمران خان یا مجھے سری نگر میں کھلی کچہری کی اجازت دے، کشمیری کیا چاہتے ہیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی تقسیم کو کسی نے تسلیم نہیں کیا،5 اگست 2019 کے اقدامات کشمیری تسلیم نہیں کرتے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا بھارت وزیراعظم عمران خان یا مجھے سرینگرمیں کھلی کچہری کی اجازت دے، کشمیری کیا چاہتے ہیں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا، دلی تک مقبوضہ کشمیرکے موسم کی اصل خبربھی پہنچ جائے گی۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی ممبرشپ کےلئےایک مرحلہ ہوتا ہے، بھارت سلامتی کونسل کاممبربن بھی گیاتوکوئی قیامت نہیں ٹوٹےگی، بھارت پہلے بھی 7بار سلامتی کونسل کا ممبر بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان کے موقف کی تائیدکرتےہیں، پاکستان بھی 7بار سلامتی کونسل کاممبربن چکا ہے، بھارت عالمی قراردادوں کو اہمیت کیوں نہیں دے رہا، بھارت انسانی حقوق کی پامالیاں کیوں کررہاہے،جائزہ لیاجاناچاہیے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کومیں نے خطوط لکھے، خطوط میں بھارت میں مسلمانوں پرڈھائےجانیوالےظلم کامکمل ذکر ہے بھارتی فوج کےمقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشنز جاری ہیں، اوآئی سی کے فورم کوبھی خطوط لکھے،مراسلے بھیجے۔ شاہ محمود قریشی دہلی کے واقعات کو بھارت نہیں چھپا سکا، بھارت کاکونسا ہمسایہ ہےجوبھارتی حکومت کےاقدامات سےخوش ہو، بھارت کےچین سےلداخ معاملےپرمذاکرات چل رہے ہیں، بھارتی اقدامات خطے کےامن و استحکام کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں