تازہ ترین

بھارت میں کرونا کے باعث ایک ہی دن میں 2000 سے زائد اموات

بھارت-میں-کرونا-کے-باعث-ایک-ہی-دن-میں-2000-سے-زائد-اموات

تفصیلات کے مطابق سخت لاک ڈاؤن کے باوجود بھارت میں کرونا کی وبا تیزی سے پھیلتی جارہی ہے، سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں بھارت کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچا وہیں کروڑوں افراد بھی بیروزگار ہوگئے ۔ سخت اور ظالمانہ لاک ڈاون کے باوجود بھارت میں کرونا کی وبا تیزی سے پھیلتی جارہی ہے۔ اب تک بھارت میں کرونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار161 ہوگئی ہے۔ بھارت میں ایک ہی دن میں کرونا سے 2006 افراد کی موت واقع ہوگئی ہے اور اب تک بھارت میں 11 ہزار 921 افراد کرونا کے باعث زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔ گزشتہ روز بھارت میں 11 ہزار 135 کیسز رپورٹ ہوئے ، مہاراشٹر، تامل ناڈو، گجرات ، دہلی کرونا سے سب سے متاثرہ صوبے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے کو مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اپوزیشن کا موقف ہے کہ مودی نے سخت لاک ڈاؤن کرکے کیا حاصل کیا؟ معیشت بھی تباہ کرلی اور کرونا کیسز بھی تھمنے میں نہیں آرہے۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی کرونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، اب تک پاکستان میں ایک لاکھ 54 ہزار کیسز پورٹ ہوچکے ہیں اور 3000 کے قریب اموات ہوچکی ہیں۔ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 1149 ہوئیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں