پٹنہ: بھارتی ریاست بہار اور اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 110 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔ 23 اضلاع میں بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں گوپال گنج میں ہوئیں جہاں 13 لوگ آسمانی بجلی کا نشانہ بنے۔ اکنامک ٹائمز کے مطابق گزشتہ 2 روز سے بھارتی ریاست بہار اور اتر پردیش میں تواتر کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب : موسلادھار بارشیں : متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل آسمانی بجلی گرنے سے ریاست بہار سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں اس کی وجہ سے بدھ اور جمعرات کو 83 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ بہار کی ہمسائیہ ریاست اتر پردیش میں جمعرات کو آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ۔