تازہ ترین

بھارت کا مذہبی آزادی سے متعلق امریکی تنظیم کے عہدیداروں کو ویزا دینے سے انکار

بھارت-کا-مذہبی-آزادی-سے-متعلق-امریکی-تنظیم-کے-عہدیداروں-کو-ویزا-دینے-سے-انکار

بھارت نے دنیا میں مذہبی آزادی اور خود مختاری جانچنے کے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کے عہدیداروں کو بھارتی ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا بھارتی حکومت نے موقف اپنایا کہ ایسی غیر ملکی ایجنسیوں کو بھارتی شہریوں کے آئینی حقوق جانچنے کا کوئی حق نہیں۔ 2014 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں پر حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث اس تنظیم کی جانب سے بھارت سے متعلق خاص تشویش کا اظہار کیا گیا اور تنطیم نے چین، روس، ایران اور شام کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی جانچ کیلئے نامزد کیا۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی جانب سے نریندر مودی کو مسلمانوں سے اس امتیازی سلوک کے برتاؤ پر اپیل کی گئی کے ان کے حقوق کا بھی خیال کیا جائے جس پر مودی حکومت نے مسلمانوں کو اقلیت کے لیے بنائے گئے نئے قانون سے خارج کر دیا۔ بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے اس تنظیم کے عمل کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اس کمیشن کے سروے کو سختی سے مسترد کرتی ہے کیونکہ اسے بھارتی شہریوں کے حقوق سے متعلق بہت کم معلومات ہیں۔ انہوں نے خود ہی بتایا کہ ہم نے مذہبی آزادی سے متعلق امور کے سلسلے میں بھارت کے دورے کی خواہش کا اظہار کرنے والی یو ایس سی آئی آر ایف ٹیموں کو بھی ویزا سے انکار کیا ہے”۔ یو ایس سی آئی آر ایف کی ترجمان ڈینیئل سرویان اشبیہیان نے کہا کہ کمیشن کی ٹیم بھارتی حکومت کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لئے بھارت کا سفر کرنا چاہتی ہے۔ ایک تکثیری ، غیر فرقہ وارانہ اور جمہوری ریاست اور ریاست ہائے متحدہ کے قریبی شراکت دار کی حیثیت سے ، ہندوستان کو یہ اعتماد ہونا چاہئے کہ وہ ہمیں دورے کی اجازت دے۔ یہ کمیشن دو طرفہ امریکی حکومت کی مشاورتی تنظیم ہے جو بیرون ملک مذہبی آزادی پر نظر رکھتی ہے اور صدر ، سکریٹری خارجہ ، اور کانگریس کو پالیسی سفارشات دیتی ہے۔ تاہم یہ کمیشن کسی کا پابند نہیں ہے۔ اس سے پہلے کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے بھارت کو اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر بلیک لسٹ کرنے کا کہا تھا

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں