تازہ ترین

بھارت کرونا سے متاثرہ دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گی

بھارت-کرونا-سے-متاثرہ-دنیا-کا-چوتھا-بڑا-ملک-بن-گی

بھارت کرونا سے متاثرہ دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا۔۔ بھارت میں کرونا کے کیسز تین لاکھ کے قریب پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا کی وبا میں تشویشناک اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ کرونا کیسز کے لحاظ سے بھارت نے برطانیہ اور اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑدیا اور کیسز کی تعداد بھی 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ 8501 افراد کرونا کے باعث موت کا شکار ہوچکے ہیں۔ بھارت میں روزانہ 11 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ گزشتہ روز 394 افراد کرونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ کرونا کے سب سے زیادہ کیسز بھارتی صوبے مہاراشٹر سے رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 97ہزار 648 ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر تامل ناڈو، تیسرے نمبر پر دہلی، چوتھے نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا آبائی علاقہ گجرات ہے۔ بھارت سے اوپر امریکہ، روس اور برازیل ہیں۔۔ روس میں کرونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 6532 ہوگئی ہے۔ برازیل میں 8 لاکھ سے زائد کیسز ہیں لیکن اموات کی تعداد 41 ہزار سے بھی بڑھ گئی۔ امریکہ میں 20 لاکھ سے زائد کیسز جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد ہوچکی۔ پاکستان کرونا کیسز کے لحاظ سے 15 ویں نمبر پر ہے جہاں ایک لاکھ 25 ہزار کیسز ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 2463 ہوچکی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں