تازہ ترین

بھارت کو شدید سبکی کا سامنا،لداخ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر مودی پر کڑی تنقید

بھارت-کو-شدید-سبکی-کا-سامنا،لداخ-میں-بھارتی-فوجیوں-کی-ہلاکت-پر-مودی-پر-کڑی-تنقید

لداخ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی سرکار کی ناکام پالیسیاں مزید کھل کر سامنے آگئیں جس کے بعد مودی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اس حوالے سے سوالات اٹھا دیے ، ٹوئٹ میں لکھا وزیر اعظم مودی کیوں خاموش ہیں، وہ کیوں چھپ رہے ہیں۔نریندر مودی بہت ہو گیا، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ لداخ میں کیا ہوا، چین نے بھارتی فوجیوں کو مارا، ہمارے علاقے پر قبضہ کیا، وہ خاموش کیوں ہیں؟ https://twitter.com/RahulGandhi/status/1273094280307867648 دوسری خانب بھارت کی نامور صحافی نیروپما سبرامنیم نے بھی مودی کو آڑے ہاتھوں لیا,ٹویٹ میں لکھا کہ کنٹرول لائن پر پاکستان سے لڑائی,لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین سے تنازعہ,نیپال سے کشیدگی, بنگلہ دیش ناراض,افغان امن عمل مذاکرات کی میز سے بھارت کی بے دخلی بھارت یہاں تک کیسے پہنچ گیا https://twitter.com/tallstories/status/1272818138443210754 اسی دیگر رہنما اور بھارتیوں کی جانب سے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی جارہی ہے, گزشتہ روز چینی فوج سے جھڑپ میں ایک بھارتی کرنل سمیت 20 بھارتی فوجیوں ہلاک ہوئے جس کی بھارت نے تصدیق کردی تھی,بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔بھارت اور چینی فوج سے جھڑپ پیر کی رات لداخ کی گلوان وادی میں ہوئی تھی، خطے کا امن تباہ کرنے کے بھارتی عزائم کو چین نے خاک میں ملا دیا، چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا بھارتی فوجیوں نے سرحد کی خلاف ورزی کی، چینی فورسز پر حملے کیے، بھارتی فوجیوں کی سرحدی خلاف وزری کے بعد بھارت اور چین کے اعلیٰ حکام کا اجلاس بھی ہوا، چین نے بھارت پر زور دیا کہ اپنے فوجیوں کو سرحدی خلاف ورزی سے باز رکھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں