یورپی پارلیمنٹ میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد منظور ہوجائیگی:وفود سے گفتگو لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کو متنازعہ شہریت قانون واپس لینا ہی پڑ ے گا۔ مسئلہ کشمیر بھی حل کر نے کے سوابھارت کے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔یورپی پار لیمنٹ میں بھی انشا اللہ آج بھارت کے مظالم کیخلاف قرار اداد منظور ہو جائے گی۔بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں کا خاموش رہنا بھی کسی جرم سے کم نہیں۔ گور نر ہاؤس میں تحریک انصاف افریقہ کے صدر شمریز احمد، چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل پنجاب زبیر خان نیازی، وائس چیئرمین لاہور عبیدالرحمن اور دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کے دوران گور نر نے کہا کہ دنیا بھر کے سامنے نر یندر مودی کا دہشت گرد اور انتہاپسند چہرہ بے نقاب ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں اَمن کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں اور کوئی شک نہیں کہ َامن کے بغیر کوئی بھی ملک اور خطہ آگے نہیں بڑ ھ سکتا اور جب تک بھارت میں نر یندر مودی اور اسکی فاشٹ حکومت موجود ہے اَمن کے قیام کا خواب پورا نہیں ہوگا۔