تازہ ترین

بھارت کی انتہائی معروف ٹک ٹاک سٹار کی خودکشی،ایک اور افسوسناک خبرآگئی

بھارت-کی-انتہائی-معروف-ٹک-ٹاک-سٹار-کی-خودکشی،ایک-اور-افسوسناک-خبرآگئی

نئی دہلی: ایک اور افسوسناک خبرآگئی۔ بھارت کی انتہائی معروف ٹک ٹاک سٹار نے خودکشی کرلی۔  16سالہ سیا کاکڑ نےگزشتہ روز نئی دہلی میں دھمکیاں ملنے کے بعد خودکشی کی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق سیا کاکڑ کے ٹک ٹاک پر دس لاکھ سے زائد فالوورز تھے  جنہیں وہ اپنے رقص اور روزمرہ مصروفیت کی ویڈیوز سے محظوظ کرتی تھی۔ https://www.tiktok.com/@siya_kakkar/video/6841902947652128002?referer_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F26-Jun-2020%2F1149847&referer_video_id=6841902947652128002 وہ گزشتہ روز اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ اپنی آخری ویڈیومیں انہیں ایک بلندو بالا عمارت کی چھت پر مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک سٹار کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں مل رہی تھیں جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے آغاز پر وہ ان دھمکیوں کے مقاصد نہیں بتاسکتے۔ سیا کاکڑ کے منیجر ارجن سارین کا کہنا ہے کہ ان کی خودکشی کے روز سیا کاکڑ سے بات ہوئی ہے وہ ہر طرح سے ٹھیک ٹھاک لگ رہی تھیں۔یہ کوئی انتہائی ذاتی وجہ ہوسکتی ہے، جاں تک کام کا تعلق ہے وہ بالکل ٹھیک طریقے سے کر رہی تھیں۔ ہلاکت سے ایک رات قبل بھی ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں ان سے ملاقات ہوئی تو وہ بالکل ٹھیک ٹھاک تھیں۔ https://www.tiktok.com/@siya_kakkar/video/6840850414271843585?referer_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F26-Jun-2020%2F1149847&referer_video_id=6840850414271843585 انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی متعدد سٹارز کے ساتھ کام کرچکی ہے تاہم سیا میں بے حد صلاحیتیں تھیں۔ ٹک ٹاک پر دس لاکھ فالوورز رکھنے والی سیا کے انسٹاگرام پر بھی ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں