تازہ ترین

بھارت:کرونا کے مریض فٹ پاتھوں، اسپتالوں کی راہداریوں ، ایمبولینسز میں مرنے لگے

بھارت:کرونا-کے-مریض-فٹ-پاتھوں،-اسپتالوں-کی-راہداریوں-،-ایمبولینسز-میں-مرنے-لگے

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کورونا پر مودی سرکار کی ناکام پالیسیاں بے نقاب کر دیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں کرونا وائرس انفیکشن میں مبتلا مریض فٹ پاتھوں، اسپتالوں کی راہداریوں اور ایمبولینسز میں مرنے لگے ہیں۔انکی کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے آرٹیکل میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود بھارت کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں ناکام رہا۔ مودی اپنے آپ میں مست رہا ہے، بھارت کا ہیلتھ کئیر سسٹم ہی کرونا کے دباؤ میں چوک کر گیا ہے، بھارت کی معیشت بھی منھ کے بل تیزی سے گر رہی ہے، 100 ملین افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔ اخبار نے دہلی کی نیلم کماری کے بارے میں لکھا کہ دلی میں حاملہ خاتون کو 15 گھنٹوں میں 8 ہسپتالوں نے داخل کرنے سے انکار کر دیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔ اخبار نے لکھا کہ 15 گھنٹوں میں 8 اسپتالوں نے نیلم کماری کو داخلہ دینے سے انکار کر دیا تھا، ڈاکٹرز نیلم کماری کی مدد ہی نہیں کرنا چاہتے تھے، نیلم کماری کا شوہر اپنی حاملہ بیوی کو لیے 16 گھنٹے تک لیکر مختلف ہسپتالوں میں پھرتا رہا اور نیلم کماری اور اُس کے ہونے والے بچے نے زندگی کی بازی ہار دی۔ اخبار نے مزید کہا کہ نیلم کماری تنہا نہیں مری ایسی بہت سی خواتین بھارتی شہر حیدر آباد اور مقبوضہ کشمیر میں ایسی ہی غفلت سے موت کی وادی میں جا رہی ہیں۔مریض دہائیاں دے رہے ہیں، لیکن انکی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، دلی کے ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں اور طبی عملہ کورونا متاثرین کو ٹریٹ کرنے سے خوف زدہ ہیں۔ امریکی اخبار نے کہا کہ ایک طرف نیپال، لداخ پر بھارت کی پٹائی ہوئی، دوسری جانب کرونا وائرس پر بھارت کی ہرزہ سرائی ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد جبکہ اموات 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں ۔ ادھر غیر ملکی سفارت خانوں نے بھی بھارت کے ہسپتال کا بھانڈا پھوڑدیا ہے ، ایک غیر ملکی سفارت خانے نے بھارتی حکومت کو وارننگ دے دی ہے کہ نہ صرف کرونا بلکہ دیگر مریضوں کو بھی ہسپتالوں میں داخلہ ملنا ناگزیر ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں