بھارت : بچی کی آن لائن کلاسسز کے لیے موبائل نہ خریدنے والے مجبور باپ نے بیٹی کی ناراضی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تری پورہ میں غربت سے تنگ گھرانے کی بیٹی نے آن لائن کلاسسز لینے کے لیے باپ سے اینڈرائیڈ موبائل فون کی فرمائش کی۔ 45 سالہ سکمار نے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بیٹی کے لیے سادہ موبائل خریدا اور جب یہ اپنی 15 سالہ صاحبزادی کو دیا تو اُس نے لینے سے انکار کردیا اور کہا کہ اینڈرائیڈ فون کے بغیر وہ کوچنگ کی کلاس نہیں لے سکتی۔ یہ بھی پڑھیں: شادی کے اگلے روز دولہا کورونا سے ہلاک، مہمان بھی وائرس میں مبتلا والد کے اینڈرائیڈ موبائل فون نہ خریدنے پر بیٹی والد سے ناراض ہوگئی جس پر والد نے کہا کہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ اینڈرائیڈ فون خرید کر دے سکوں۔ والد کا جواب سُن کر 15 سالہ بیٹی کو غصہ آیا اور اُس نے نیا موبائل زمین پر زور سے پھینک کر توڑ دیا۔ سکمار قریبی رشتے دار کے مطابق بیٹی کی ناراضی کے بعد سکمار بہت زیادہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا، کئی روز تک وہ خاموش رہا اور پھر بدھ کی رات اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق سکمار مزدوری کا کام کر کے اپنا گھر کے اخراجات پورے کرتا تھا،وہ کرونا کے باعث لاک ڈاؤن اور کام بند ہونے کی وجہ سے وہ پریشان رہتا تھا۔ خودکشی کرنیوالا شخص تین بچوں کا باپ تھا۔