تازہ ترین

بیت المال زکریا یونیورسٹی کے سو طلبا کو 1کروڑ کا سکالر شپ د یگا

بیت-المال-زکریا-یونیورسٹی-کے-سو-طلبا-کو-1کروڑ-کا-سکالر-شپ-د-یگا

ایک لاکھ تک اخراجات ادا کرنے کیلئے وظائف دئیے جائیں گے ، ایم او یو پر دستخط ملتان: بیت االمال پاکستان زکریا یونیورسٹی کے 100 مستحق طلبا کو ایک کروڑ کے سکالر شپ دے گا، ایم او یو سائن ہوگیا ،تفصیل کے مطابق بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے مطابق یونیورسٹی کے 100مستحق طالبعلموں کو ایک لاکھ روپے تک کے اخراجات ادا کرنے کیلئے 100وظائف دیئے جائیں گے ۔ ان وظائف کی سفارش زکریا یونیورسٹی استحقاق کے مطابق کرے گی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمنصور احمد کنڈی نے پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امداد کے حقیقی مستحق ، کم وسیلہ مگر محنتی ، لائق اور خوددار طالبعلموں کی بھرپور مدد کرناہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن بنایا جاسکے ۔منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ایسے وسائل کو بروئے کار لانے میں حسنِ نیت کیساتھ انشاء اللہ معاشی خود کفالت اور معاشرے میں سماجی انصاف کا خواب اپنی تعبیر پائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں