اقتصادیات کے شعبہ میں منہاج یونیورسٹی شاندار قومی خدمت انجام دے رہی ہے لاہور: تحریک منہاج القرآن و منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ترقی کے اہداف کے حصول اور بے روزگاری کو کم کرنے کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے ۔ غربت کے خاتمے اور بیروزگاری میں کمی لانے کے لیے معیشت کی بہتری پر توجہ دینا ہو گی، انسانی بہبود بالخصوص اسلامی ممالک میں اسلامک بینکنگ اور اقتصادیات میں بہتری لانے کے لیے بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اقتصادی ماہرین پر مشتمل اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد اسلامی اکنامک فورم منہاج یونیورسٹی کی تشکیل خوش آئند ہے ، اقتصادیات کے شعبہ میں نئی فکری راہوں کی تلاش کے حوالے سے منہاج یونیورسٹی شاندار قومی و ملی خدمت انجام دے رہی ہے ، تیسری عالمی اسلامی اکنامک اینڈ فنانس کانفرنس کا کامیاب انعقاد ایک قابل تقلید روایت ہے ۔