تازہ ترین

بیس کمانڈر کی زیرصدارت برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

بیس-کمانڈر-کی-زیرصدارت-برڈ-ہیزرڈ-کنٹرول-کمیٹی-کا-اجلاس

اڑتے پرندے ا ور پتنگ بازی حادثات کا سبب بن سکتے ہیں،ایئرکموڈورشعیب خان شورکو ٹ چھاؤ نی (نمائندہ دنیا )ہوائی اڈے کے نزدیک اڑتے پرندے اور پتنگ بازی فضائی حادثات کا سبب بن سکتے ہیں،ایئر کموڈور شعیب خان ،پی اے ایف بیس رفیقی میں برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا جسکی صدارت بیس کمانڈر رفیقی ایئر کموڈور شعیب خان نے کی ۔اجلاس میں ضلع جھنگ ،ضلع ٹوبہ، ضلع خانیوال کے انتظامی اور سکیورٹی افسر، ڈی سی جھنگ محمد طاہر وٹو،ڈی پی او جھنگ حسن رضا خان،ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمنہ منیر،ڈی پی او ٹوبہ وقار شعیب قریشی،پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسر،سپرنٹنڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ،وائلڈ لائف نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی ۔فلائٹ سیفٹی آفیسرفلائٹ لیفٹیننٹ سعیدالرحمن نے شرکا کو بریفنگ دی اس موقع پر بیس کمانڈر رفیقی ایئر کموڈور شعیب خان(ستارہ امتیاز ملٹری ) نے کہا پائلٹ اور انمول جہاز قیمتی قومی اثاثہ ہیں جنکی حفاظت اجتماعی قومی ذمہ داری ہے ہمیں اپنے اثاثوں کی حفاظت کیلئے اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے تاکہ منڈلاتے پرندے فضائی حادثات کا سبب نہ بن سکیں جبکہ پتنگ بازی بھی ان قومی اثاثوں کیلئے خطرے سے کم نہیں جس کیلئے شہری و دیہی علاقوں میں انتظامی افسر آگاہی مہم سے ہر خاص و عام کو آگاہ کریں تاکہ قومی اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں