تازہ ترین

بینائی سے محروم افراد کیلئے, بریل پرنٹنگ پریس کے قیام کا فیصلہ

بینائی-سے-محروم-افراد-کیلئے,-بریل-پرنٹنگ-پریس-کے-قیام-کا-فیصلہ

بریل پرنٹنگ پریس مخصوص کتب کی چھپائی کی اپنی نوعیت کی پہلی ورکشاپ ہوگی،احمد حسن ڈیہڑ نے 14 کروڑ روپے کی گرانٹ اسمبلنگ یونٹ کو دینے کا اعلان کر دیاہے ،کمشنر شان الحق ملتان: وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سپشل پرسنز کی فلاح وبہبود کیلئے ملتان ڈویژن میں منفرد اقدام کرتے ہوئے بینائی سے محروم افراد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے بریل پرنٹنگ پریس کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا۔بریل پرنٹنگ پریس مخصوص کتب کی چھپائی کی اپنی نوعیت کی پہلی ورکشاپ ہوگی۔اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر شان الحق نے بتایا کی سپیشل پرسنز کے انقلابی منصوبے پر ایم این اے احمد حسن ڈیہڑ نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے 14 کروڑ روپے کی گرانٹ اسمبلنگ یونٹ کو دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اسمبلنگ یونٹ کا پی سی ون تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،اسمبلنگ یونٹ میں وہیل چیئرز،برقی سفید چھڑی بھی تیار کی جائے گی۔حکومتی منظوری کے بعد منصوبے کو رواں سال مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بریل پرنٹنگ پریس کے قیام سے ہزاروں سپیشل پرسنز تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔پی سی ون کی منظوری کے بعد بریل سنٹر کیلئے اراضی کا تعین کیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں