اسلام آباد: بینک آف خیبر کے 161ویں بورڈآف ڈائریکٹرزکااجلاس چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شکیل قادر خان کی زیرصدارت ہواجس میں بینک کے ایم ڈی احسان اللہ احسان ،سیکرٹری خزانہ خیبرپختونخوا عاطف رحمان سمیت دیگرممبران مقصود اسماعیل احمد، جاویداختر، اسدمحمد اقبال اورراشد علی خان نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں بینک آف خیبرکی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیاگیا ۔بینک آف خیبرکے ایم ڈی سمیت دیگراہلکارحال ہی میں کوروناوائرس کاشکار ہوئے تھے جن کے صحت یاب ہونے کے بعدبورڈکایہ پہلا اجلاس تھا ۔سال کے پہلے کوارٹر مارچ2020تک بینک نے 54.8 کروڑ روپے منافع کمایاجوکہ 2019 میں اسی عرصہ میں 18.7 کروڑروپے تھا۔بینک کے کل اثاثے 2.99 کھرب روپے رہے ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ اس وقت خیبربینک کی169 برانچزاور3سب برانچزکام کررہی ہیں جبکہ 84برانچز اسلامی بینکنگ کیلئے مختص ہیں۔ بینک آف خیبرنے پی ڈی ایم اے کو کورونا ریلیف فنڈکیلئے 1کروڑ80لاکھ روپے کاامدادی فنڈفراہم کیا۔