تازہ ترین

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی

بین-الاقوامی-مارکیٹ-میں-تیل-کی-قیمتوں-میں-اضافے-کا-معاملہ،-وزیراعظم-نے-کمیٹی-تشکیل-دے-دی

وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی تیل کی قیمتوں کے پیش نظر جائزہ لینےکے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

 کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم،  وزیرتوانائی،  وزیرمملکت خزانہ اورمختلف وزارتوں کے سیکرٹریز  سمیت گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا اوردیگر حکام شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی جنگ کی وجہ سے پاکستان کی معشیت کا جائزہ لے گی اور  تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے گی۔

کمیٹی پیٹرولیم سپلائی متاثر نہ ہونے کیلئے حکمت عملی تیار کرے گی اور طویل جنگ کی صورت میں معاشی اثرات کا بھی جائزہ لے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں