دونوں ادارے ایجوکیشن پرموٹ اور مستحق طلبا کی مدد اور سکالرشپ آفر کریں گے ملتان: فیکلٹی آف کامرس ، لا اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ پاکستان کے درمیان ایم او یو سائن کیاگیا۔ ایم او یو کے مطابق دونوں ادارے پاکستان میں ایجوکیشن کو پرموٹ کرنے کیلئے اقدامات کریں گے ۔دونوں ادارے ایک دوسرے کی رہنمائی کریں گے ۔ دونوں ادارے ٹیچنگ اور ایوولوایشن میں تعاون کریں گے اور مستحق طلبا کی مدد کریں گے اور سکالرشپ آفر کریں گے ، ایم او یو پر بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ودیگر نے دستخط کئے جبکہ آئی سی ایم اے کی طرف سے صدر آئی سی ایم اے ضیا المصطفی ودیگر نے دستخط کئے ۔وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے گفتگو کرتے کہا جامعہ زکریا ملکی و غیرملکی سطح پر ریسرچ کے معاہدے کررہی ہے ،جامعہ زکریاکو تحقیق و تدریس کا مثالی نمونہ بنائیں گے ۔ زکریایونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا کو اس بہترین ادارے میں پڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے ۔