تازہ ترین

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،اہل افراد کو منتخب کیا جائیگا:ڈپٹی کمشنر

بے-نظیر-انکم-سپورٹ-پروگرام،اہل-افراد-کو-منتخب-کیا-جائیگا:ڈپٹی-کمشنر

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صرف اہل افراد امداد کے مستحق قرار پائیں گے ،سیمینار میں خطاب لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سسٹین ابیل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ لودھراں کے زیر اہتمام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے کیلئے سیکرٹریز یونین کونسل، لیڈ ی ہیلتھ ورکرز اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے فیلڈ سٹاف کی تربیت کے لئے ضلع کونسل لودھراں کے کانجو ہال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عمران قریشی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر مہمان اعزاز تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا کہ قومی سماجی و معاشی رجسٹری کے تازہ سروے کی بدولت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے مستحق اور اہل افراد کو امداد کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دورے حاضرکی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صرف اہل افراد امداد کے مستحق قرار پائیں گے جس وجہ سے مستحق افراد تک امداد بلا رکاوٹ پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ سروے کی بدولت امداد سے صرف اہل امیدوار ہی مستفید ہو سکیں گے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے اپنے خطاب میں کہا سروے ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ آفیسر ایس ڈی پی آئی شہزاد اخترنے کہاکہ سیمینار کے انعقاد کا مقصد قومی، سماجی و معاشی خوشحالی کی اہمیت و افادیت سے روشنا س کرانا اور اس کے طریقہ کار بارے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں