لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خصوصی عدالت کی طرف سے جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت یہ تاریخی اور تاریخ ساز فیصلہ ہے ۔ علامہ ساجدمیر نے کہا ہے پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں ملنے والی سزا کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ محمد پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر ،عامرخان نے کہا ہے کہ سنگین غداری کیس کا تاریخی فیصلہ یاد رکھا جائیگا ۔سیدعطاء المہیمن بخاری،عبداللطیف خالدچیمہ،سید محمد کفیل بخار ی اور میاں محمد اویس نے کہاہے کہ پرویز مشرف نے آئین کو توڑا،بنیادی حقوق سلب کیے بے گناہ انسانوں کو قتل کیا ۔ طاہر محمود اشرفی نےکہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کسی صورت غدار نہیں ہو سکتے۔