تازہ ترین

تاندلیانوالہ کے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورونوش کی قلت

تاندلیانوالہ-کے-یوٹیلیٹی-سٹورز-پر-اشیائے-خورونوش-کی-قلت

اشیا ئے ضروریہ نہ ہونے سے شہر ی سٹورز پر ریلیف پیکیج سے مستفید ہونے سے قاصر آٹا ، چاول ، دال، چینی اور گھی یوٹیلیٹی سٹورز پر فراہم کیا جائے ،شہریوں کا مطالبہ تاندلیانوالہ: تاندلیانوالہ شہر کی لاکھوں کی آبادی کے لئے حکومت کی جانب سے تین یوٹیلیٹی سٹورز قائم کئے گئے ہیں جن پر ہمیشہ سے اشیائے خورونوش کی قلت رہی ہے ۔تینوں سٹوروں پر ملازمین تو موجود ہیں لیکن اشیا ئے ضروریہ موجود نہیں ہیں ۔غریب عوام بازار سے مہنگے داموں اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہیں۔وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے عوام کے لئے اربوں روپے کا سٹوروں پر خصوصی ریلیف پیکیج 2020دیا گیا لیکن تاندلیانوالہ کے شہری اس سے مستفید نہیں ہو رہے ۔ حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر 5بنیادی اشیا ئے ضروریہ آٹا ، دالیں ، چاول ، چینی اور گھی پر سبسڈی فراہم کی گئی ہے لیکن وہ تاندلیانوالہ کے سٹوروں پر میسر نہیں ہیں جبکہ دیگر ضروری اشیا کی بھی قلت ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے تاندلیانوالہ کے یوٹیلیٹی سٹورز کے حالت زار پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں