تازہ ترین

تجارتی مراکز میں کلورین واش ، سپرے کیا جارہا ہے ، انصر عزیز

تجارتی-مراکز-میں-کلورین-واش-،-سپرے-کیا-جارہا-ہے-،-انصر-عزیز

جی سکس، جی سیون، جی نائن،جی الیون اور دیگر مراکز میں سپرے کا عمل مکمل کرلیا گیا اسلام آباد: میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ کو رونا وائرس سے بچائو کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی طرف سے شہر کے مختلف علاقوں میں سپرے جاری ہے ، موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے شہر میں صفائی کا بہت خیال رکھا جائے گا، ایم سی آئی کا عملہ اپنی دستیاب مشینری کو استعمال کرتے ہوئے شہر میں صفائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ، کلورین واش اور سپرے میں لگ بھگ 30 ٹینکر حصہ لے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں جاری صفائی آپریشن کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تجارتی مراکز میں کلورین واش اور سپرے کیا جارہا ہے ، جی سکس، جی سیون اور جی نائن مراکز ،جی الیون ، آئی نائن، آئی ٹین مراکز میں بھی سپرے کر لیا گیاہے ، ڈائریکٹر سینی ٹیشن، ڈائریکٹر واٹر سپلائی کلورین واش اور سپرے کی نگرانی کررہے ہیں ،ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی نے کہا کہ پہلے ہم نے کورونا وائرس سے بچا ئوکیلئے آگاہی مہم چلائی تھی، اب پورے شہر میں صفائی آپریشن جاری ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں