سی ڈی اے نے کارروا ئیاں کُری روڈ اور ایف 11مرکز میں کیں اسلام آباد : سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے کری روڈ پر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک پلازہ کو سربمہر کر دیا۔ جمعرات کے روز کئے گئے آپریشن کے دوران سی ڈی اے سے این او سی حاصل کئے بغیر کری روڈ پر زیر تعمیر متعدد کمرشل پلازوں پر کام کو رکوا دیا گیا جبکہ ایک کمرشل پلازے کو مکمل طور پر سر بمہر کر دیا گیا۔دریں اثنا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے مرکز F-11 میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی دکا نیں مسمار کر دیں ۔