ملتان :تحریک انصاف کےضلعی عہدے داروںنے ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر عامر انور قریشی، یاسرخان ، خواجہ وقاص اور جاوید اقبال موجود تھے ۔ 'خالد جاوید وڑائچ نے ڈپٹی کمشنرکو یقین دہانی کروائی کے تحریک انصاف کے ورکرز انصاف والنٹئر فورس کے نام سے ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔