تازہ ترین

تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ میں تعمیر ہا ل کا افتتا ح کردیا گیا

تحصیل-ہیڈ-کوارٹرز-ہسپتال-گوجرہ-میں-تعمیر-ہا-ل-کا-افتتا-ح-کردیا-گیا

آئی سرجن محمد اکرم نے مرحومہ بیٹی کے نام سے ہال کا نام’’زینب ہال‘‘رکھا گو جرہ:تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ کے معروف آ ئی سرجن ڈاکٹر محمد اکرم کے عطیہ سے تعمیر کئے گئے ہا ل کا افتتا ح کردیا گیا ۔ ہسپتا ل میں ہا ل پر آ نیوالی تما م لا گت ڈاکٹر محمد اکرم نے اپنی جیب سے ادا کی اور اپنی مرحومہ بیٹی کے نام سے ہا ل کا نام ’’زینب ہا ل ‘‘رکھا جس کا با قاعدہ افتتا ح کردیا گیا ہا ل میں مریضو ں کے بیٹھنے کیلئے اور پرچی کائو نٹر قائم کئے گئے ہیں ۔ افتتا ح کے موقع پر آ ئی سرجن ڈاکٹر محمد اکرم اور انکی فیملی ممبرا ن سمیت معروف سرجن ڈاکٹر پرویز اقبال نا صر ، چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد بشیر ، ڈاکٹر محمد حنیف ،ڈاکٹر سا جد ، ڈاکٹر بلا ل ، ڈاکٹر سدرہ ، ڈاکٹر شہزاد اور میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر شہباب عالم سمیت معززین علا قہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں