لاہور: ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا شریف خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا آٹا چینی چوروں نے اپنے ڈاکے پر پردہ ڈالنے کے لئے حمزہ شہباز کو جیل میں رکھا ہوا ہے، منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزام میں حمزہ شہباز 50 سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں، جھوٹے مقدمے میں حکومت کے پاس کوئی گواہ ہے نہ ہی شواہد دستیاب ہیں، بدعنوانی اور کرپشن کا ایک روپیہ برآمد نہیں ہوا لیکن حمزہ شہباز قید ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا شہباز شریف کو نیا نوٹس نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، مسلم لیگ ن کیخلاف ہر کیس کے پیچھے عمران خان ہیں، نیب کو آٹا، چینی، بی آر ٹی، مالم جبہ، فارن فنڈنگ، ہیلی کاپٹر چوروں کے فیس اور کیس نظر نہیں آتے۔