تازہ ترین

ترقیاتی فنڈ اب جنوبی پنجاب پر خر چ ہونگے :وزیر مملکت

ترقیاتی-فنڈ-اب-جنوبی-پنجاب-پر-خر-چ-ہونگے-:وزیر-مملکت

چوک سرورشہید مختلف محلوں میں نالیوں اور ٹف ٹائلز کے افتتاح پر خطاب چوک سرورشہید: وفاقی وزیر مملکت ہاؤسنگ اینڈورکس شبیر علی قریشی نے چوک سرورشہید کے مختلف محلوں میں نالیوں اور ٹف ٹائلز کا افتتا ح کر تے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔چوک سرورشہید کے لئے اڑھائی کروڑ کے فنڈز منظور کروائے ہیں جس سے مختلف محلوں میں نالی وسولنگ ٹف ٹائل کا کام مکمل کیا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوک سرورشہید کو تحصیل کا درجہ بھی جلد دلوایا جائے گا اور یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت میں جنوبی پنجاب کے سارے فنڈز لاہور پر خرچ کئے جاتے تھے لیکن اب لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ،ترقیاتی فنڈ جنوبی پنجاب پر خر چ ہونگے ،دریں اثناء چوک سرورشہید کے مختلف وارڈز میں نظر انداز کئے جانے پر شہریوں نے وفاقی وزیر مملکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں