کبیروالہ: کبیروالہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کروادیاگیا ہے لیڈیز پارک کی تکمیل کیلیے ایک کروڑ روپے جاری کروادی گئی ہے موجودہ حکومت مشکل وقت میں بے روزگار افرد کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر میاں حسین جہانیاں گردیزی نے کبیروالہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ کبیروالہ شہر میں پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ سے سردار پور اور ککڑہٹہ روڈ کی تعمیر شروع ہو چکی ہے اور اب شہر کے وسط میں قائم لیڈیز پارک کی آرئش کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ جاری ہو چکی ہے جس پر عنقریب کام شروع کروادیاجاے گا ۔