تازہ ترین

ترقیاتی کاموں کیلئے 32 کروڑ 92 لاکھ کے فنڈز کی منظوری

ترقیاتی-کاموں-کیلئے-32-کروڑ-92-لاکھ-کے-فنڈز-کی-منظوری

لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کےلیے 32 کروڑ 92 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔فنڈز کی منظوری ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ہونے والے ڈسٹرکٹ ڈ ویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔پی پی 161 میں سیوریج، پی سی سی پائپس کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کی مد میں 4 کروڑ 15 لاکھ کی منظوری دی گئی۔ ایم سی ایل کی لاری اڈا، تاج باغ، ہربنس پورہ، شاہدرہ سمیت مختلف علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کے لیے تین کروڑ 10 لاکھ کی منظوری دی گئی۔چیف منسٹر سپیشل پیکج کے تحت یوحنا آباد، پیٹر گل کالونی، اور آیت کالونی میں سیوریج اور فٹ پاتھ کی تعمیر و مرمت کے لیے دو کروڑ 26 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے ایم سی ایل کے افسران سے جواب طلبی کر لی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں