مسلمانوں کی تاریخ پر بننے والا ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کا ذکر آج کل ہر فردِ واحد کی زبان پر ہے، اس ڈرامہ کو ترکی کا گیم آف تھرونز” بھی کہا جاتا ہے۔ اس ڈرامہ نے دنیا بھر میں بہت کم عرصے میں اپنے کروڑوں مداح بنا لیے۔ ناصرف پاکستان بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی یہ ڈرامہ بہت مقبول ہوا ہے اور مختلف زبانوں میں ڈب ہوچکا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ڈرامہ میں آپ اداکاروں نے ایک قسط میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں ؟ آئیے آپکو بتاتے ہیں۔ دیلی دمیر دیلی دمیر اس ڈرامہ سیریز میں ایک اہم کردار تھا، انہوں نے سلیمان شاہ کے خاندان کے وفادار ساتھی کا کردار نبھایا ہے اور یہ آخر تک سلیمان شاہ کے خاندان کے ساتھ وفادار رہے، ان اداکار نے اس ڈرامہ کی ایک قسط میں کام کرنے کے 40 ہزار ترکش لیرا وصول کیے جو کہ پاکستانی 9 لاکھ 68 ہزار روپے بنتے ہیں۔ ابن العربی ابن العربی ڈرامہ کا وہ کردار ہے جس کے لاکھوں مداح موجود ہیں، ان اداکار نے اتنی بہترین اداکاری کی ہے کہ ہر دیکھنے والے کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ انہوں نے ایک قسط میں کام کرنے کے 55 ہزار ترکش لیرا لیے جو کہ پاکستانی 13 لاکھ 31 ہزار روپے ہیں۔ سلیمان شاہ ڈرامہ میں سلیمان شاہ کا کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ قبیلہ کے سردار اور ارطغرل کے والد تھے۔ انہوں نے ڈرامہ کی ایک قسط کے 70 ہزار ترکش لیرا وصول کیے جو کہ پاکستانی 17 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ سلجان خاتون سلجان خاتون نے ڈرامہ کے پہلے سیزن میں منفی کردار ادا کیا اور ی ڈرامہ میں ارطغرل کی بھابھی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ جبکہ باقی کے سیریز میں سلجان خاتون اس سلطنت کی سب سے وفادار خاتون رہیں، ۔ اس اداکارہ نے ایک قسط کے 90 ہزار ترکش لیرا کئے جو کہ پاکستانی روپوں کے حساب سے 21 لاکھ 78 ہزار روپے بنتے ہیں۔ تورگت (نورگل) تورگت کا اس ڈرامہ میں اہم کردار تھا، یہ ارطغرل کے بہترین ساتھیوں میں سے ایک تھا۔ اس اداکار کے بے شمار مداح ہیں، انہوں نے ڈرامہ کی ایک قسط کے 1 لاکھ 80 ہزار ترکش لیرا لیے جو کہ پاکستانی 43 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ حلیمہ خاتون حلیمہ خاتون جن کا اصل نام ایسرا بیلجیک ہے، اس ڈرامہ کی ہیروئن تھیں۔ انہوں نے اس ڈرامہ کی ایک قسط میں کام کرنے کے 2 لاکھ ترکش لیرا لیے جو کہ پاکستانی 48 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ یہ اداکارہ پاکستان میں کافی مقبول ہیں جبکہ ترکی میں انکا شمار ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ارطغرل غازی ارطغرل غازی جن کا اصل نام ایجین التان ہے، ، ڈرامہ کے ہیرو ہیں ، انہوں نے سب سے زیادہ رقم وصول کی، ایک قسط میں کام کرنے کے انہوں نے ڈھائی لاکھ ترکش لیرا لیے جو کہ پاکستانی 60 لاکھ روپے بنتے ہیں۔