تازہ ترین

ترکی میں ارطغرل غازی کا مجسمہ ہٹا دیا گیا

ترکی-میں-ارطغرل-غازی-کا-مجسمہ-ہٹا-دیا-گیا

ترکی میں بہادر جنگجو اور سلطنت عثمانیہ کے قیام کی راہ ہموار کرنے والے ترک مجاہد ارطغرل غازی کا مجسمہ ہٹادیا گیا ۔ترک صوبے اردو کے دارالحکومت میں چار جون کو ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا, لیکن اس مجسمے کو اس لیے ہٹادیا گیا کیوں کہ مجسمے کی شکل اصل جنگجو مجاہد نہیں بلکہ ڈرامے میں کردار ادا کرنے والے اداکار سے ملتی جلتی تھی۔ ترک اخبار حریت کے مطابق صوبائی دارالحکومت اردو میں ارطغرل غازی کے مجسمے کو رواں ماہ چار جون کو نصب کیا گیا تھا اور مجسمے کے نصب ہوتے ہی اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔ جس کے بعد کئی شہریوں تنقید کی اور شکایت کی کہ مجسمے کی شکل اصل جنگجو بہادر جیسی نہیں بلکہ ارطغرل غازی ڈرامے کے کردار سے مشابہت رکھتی ہے۔ جس سے احساس ہوتا ہے کہ وہ 13 ویں صدی کے ترک مجاہد کو نہیں بلکہ ڈرامے کے کردار کو دیکھ رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مجسمے کو ہٹاتے ہوئے اعلیٰ حکام کو تحریری جواب دیا اور کہا کہ مجسمے کی تیاری میں غفلت کرنے والوں کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ جبکہ ملوث دو افسران کو معطل بھی کردیا گیا ہے پاکستان میں پی ٹی وی پر ترک سیریز ارطغرل غازی نشر کی جارہی ہے جسے پاکستان میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے,ڈرامہ نشر ہونے کے بعد پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی کالونی میں بہادر جنگجو اور سلطنت عثمانیہ کے قیام کی راہ ہموار کرنے والے ترک مجاہد ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔مجسمہ جس مرکزی چوک پر نصب کیا گیا اس کا ارطغرل غازی چوک کا نام دیا تھا۔ ارطغرل غازی ترکی کے قائی قبیلے کی جنگجو بہادر تھے، جنہوں نے 13 ویں صدی میں متعدد قبائل کے خلاف فتوحات حاصل کیں,جس کے بعد ان کے بیٹے عثمان نے بھی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں