تازہ ترین

ترکی کی تاریخی عمارت”آیا صوفیہ” ایک بار پھر مسجد میں بدل گئی

ترکی-کی-تاریخی-عمارت”آیا-صوفیہ”-ایک-بار-پھر-مسجد-میں-بدل-گئی

ترکی کی اعلی ترین عدالت نے تاریخی عمارت آیا صوفیہ کو میوزیم سے دوبارہ مسجد سے کادرجہ دیدیا ہے۔1600 برس قبل تعمیر ہونے والی اس عمارت کو 80 برس قبل 1934 میں مصطفی کمال اتاترک نے میوزیم میں تبدیل کیا تھا، ترکی کی اعلی ترین عدالت کونسل آف سٹیٹ نے اس مسجد کو میوزیم بنانے کے فیصلے کو قانون سے متصادم قرار دیدیا ہے۔ https://youtu.be/jbTuU6CkwZo 6ویں صدی میں عیسائیوں نے اپنی عبادت گاہ کے طور پر اس عمارت کو تعمیر کیا تھا جسے سلطنت عثمانیہ کے سلطان محمد دوئم نے  فتح کرکے  مسجد میں تبدیل کردیا تھا۔ https://twitter.com/Ozkok_A/status/1281602303053770753 دہائیوں سے اس عمارت کو اس کے سربراہوں کی جانب سے محفوظ رکھا گیا اور اسی طرح جب یہ علاقہ سلطنت عثمانیہ کے قبضے میں آیا اور انہوں نے استنبول کودارالخلافہ بنایا تو اس عمارت کو اس کے رتبے کے اعتبار سے مسجد میں تبدیل کردیا، یہ عمارت بطور مسجد بھی اپنے مقام و مرتبے پر فائز رہی۔ حکومت کے مطابق دوبارہ مسجد بن جانے پر اس عمارت کے اندر سیاحوں کیلئے الگ اور نماز کیلئے الگ جگہ مختص کی جائے گی، مسجد میں تبدیل ہوجانے سے یہ عمارت اپنی تاریخی حیثیت بھی قائم رکھے گی اور یہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کیلئے بھی کھلی رہے گی۔ https://youtu.be/rqa0eXnDey4

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں