تازہ ترین

ترک عوام اورارطغرل کوحدیقہ کیانی کاخراج تحسین

ترک-عوام-اورارطغرل-کوحدیقہ-کیانی-کاخراج-تحسین

پاکستان میں اردو ڈبینگ کے ساتھ پیش کیے جانے والے ڈرامے “ارطغرل غازی” کی ریکارڈ مقبولیت کے بعد گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ترکی کے مقبول گانے کو اپنی آواز میں گاکرارطغرل، ترکی کی معروف گلوکارہ سیزین اکسو اور ترک عوام کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی نے اپنی آواز میں گائے جانے والے ترک گانے کی ویڈیو شیئر کرنے کے علاوہ طویل پوسٹ میں اس کے محرکات بیان کیے۔ حدیقہ نے اپنے فالوورزکو بتایا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین پایا جانے والا پیار کسی دوسرے ملک کی محبت کے برعکس ہے۔ میری ماں کے آباؤ اجداد کا تعلق ترکی ، ازمیر سے ہے اوربچپن سے ہی میری اس ملک سے وابستگی ہے۔ میں نے بچپن میں ترکی میں منعقدہ بچوں کے بین الاقوامی میلے میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور سال 2005 میں اتاترک ثقافتی مرکز اور اوپراہاؤس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے اس عظیم الشان ملک میں دوبارہ گئی۔. https://www.instagram.com/tv/CBn90-vF5_6/?utm_source=ig_web_copy_link گلوکارہ کے مطابق اس دورے کی سب سے خاص بات ترکی کا مشہور ومعروف گانا تھا جسے کھڑے ہوکرگایا گیا، ترکی کیلئے میں نے جو محبت محسوس کی اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔ مجھے یاد ہے کہ گائیکی سے میں نے شرکاء کو بتایا کہ ترکی ہراچھے برے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا تھا۔میں ترک عوام کیلئے ان سے کیا جانے والا پاکستانی عوام کا پیار پہنچانا چاہتی تھی۔ حدیقہ نے بتایا کہ اب سال 2020 میں تُرک ڈرامہ سیریل “ارطغرل” کی پاکستان میں بڑی کامیابی پاک ترک تعلقات میں ایک بڑا سنگ میل ہے، ہم نے سوچا کہ اس گانے پرمیری اصل پرفارمنس کو پیش کر کے ترک عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کا اس سے بہتر کوئی موقع نہیں ۔ ” دونوں ممالک کی دوستی ثقافت ، فن اور محبت سے ہمیشہ چمکتی رہے گی”۔ گانے کی ویڈیو 2 منٹ 58 سیکنڈز پرمشتمل ہے جس کے ساتھ “ارطغرل” کے مناظر بھی شامل ہیں، انسٹا پر جاری کیے جانے کے چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں صارفین اسے سن چکے ہیں اور حدیقہ کیئے تعریفی تبصرے بھی کیے جارہے ہیں ۔ ڈرامہ “ارطغرل غازی ” کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پراردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے جس میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات کا سلسلہ دکھایا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں