تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ تعلیم خواتین کا زیور ہے ملتان: مائیں بچیوں کو زیورات دینے کے بجائے یہی پیسہ ان کی تعلیم پر خرچ کریں بچیاں پڑھ لکھ جائیں گی تو خود ہی اپنی ہر چیز بنا لیں گی ،عمران خان نے ہمیشہ خواتین کی ترقی اور خوشحالی کی بات ہے اور وہ خواتین کو ملکی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا صرف تبھی ممکن ہوسکتا ہے جب ان کے ہاتھوں میں تعلیم کا ہتھیار موجود ہو، یہ باتیں انہوں نے گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول کلمہ چوک میں طالبات کے لئے کلاس روم کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا ۔