تازہ ترین

تمام محکموں کی کارکردگی واضح نظر آنی چاہیے :ڈویژنل کمشنر

تمام-محکموں-کی-کارکردگی-واضح-نظر-آنی-چاہیے-:ڈویژنل-کمشنر

ترقیاتی پروگرامز ، ریونیو امور ، انسداد پولیو مہم ، پرائس کنٹرول میکنزم پر بریفنگ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ: ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے ہدایت کی ہے کہ تیز رفتار ترقی اور عوامی بہبود کے اعلیٰ مقاصد کے لئے محکمانہ سروسز کے معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں جبکہ عوامی ریلیف کے لئے حکومتی پالیسیوں پر موثر عملدرآمد کے سلسلے میں تمام محکموں کی کارکردگی واضح نظر آنی چاہیے ۔ انہوں نے یہ ہدایت مختلف ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کی ۔ ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے کمشنر کو ضلع میں ترقیاتی پروگرامز ، ریونیو امور ، انسداد پولیو مہم ، پرائس کنٹرول میکنزم ، اوپن ڈور پالیسی ، کلین اینڈ گرین پروگرام و دیگر اقدامات پر بریفنگ دی ۔ ڈویژنل کمشنر نے تمام محکموں کی پراگرس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ضلعی محکموں کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رہے گی اور مقررہ اہداف کے حصول میں کوتاہی کی صورت میں متعلقہ افسر جوابدہ ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا ئے جبکہ دیگر ترقیاتی سکیموں کے لئے دستیاب فنڈز کے تیز رفتار اور شفاف استعمال کویقینی بنائیں ۔ ڈویژنل کمشنر نے سرکاری بقایا جات کی وصولی کی رفتار کو مزید تیز کرکے سو فیصد اہداف حاصل کرنے کی تاکید کی اور اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ ریونیو امور کی کڑی نگرانی کا عمل جاری رکھیں ۔ ڈویژنل کمشنر نے ڈی سی آفس کے احاطہ میں کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت پودا بھی لگایا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں