تازہ ترین

تنخواہ،پنشن کیلئے ملازمین کی بینکوں کے باہر لمبی قطاریں

تنخواہ،پنشن-کیلئے-ملازمین-کی-بینکوں-کے-باہر-لمبی-قطاریں

سماجی دوری کے مناسب اقدامات نہ ہونے کے باعث کورونا پھیلنے کے خدشات لاہور: تنخواہ اورپنشن کیلئے ملازمین کی گزشتہ روز بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگی رہیں،تمام بینکوں کے باہر شہریوں کے لئے حفاظتی تدابیر کے تحت چاکنگ نہ کی جا سکی،سماجی دوری کے مناسب اقدامات نہ ہونے کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات پیدا ہو گئے ۔ بعض بینکوں میں بہتر انتظامی امور نہ ہونے اور اوقات کار کی کمی کی وجہ سے پنشنرز کو پنشن کے حصول کیلئے بار باربینکوں کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔ بزرگ شہریوں کا کہنا تھا بینکوں کے باہر نشانات نہ ہونے کی وجہ سے رش ہے ۔دوسری جانب پولیس سٹیشن مصطفی آباد سے چند گز پر ہونے کے باوجود پولیس اہلکار لائنوں میں لگے ملازمین کو سوشل ڈسٹینسنگ اور حفاظتی تدابیر اختیار نہ کروا سکے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں