لاہور: بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ریلوے پریم یونین نے واشنگ لائن میں احتجاج کیا اور یوم سیاہ منایا، مظاہرے میں صدر ریلوے پریم یونین لاہور فیاض شہزاد، جنرل سیکرٹری خضر حیات سمیت ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مقررین کا کہنا تھا وفاقی حکومت نے ایک بار پھر ثابت کردیا اسکے تمام اقدامات اشرافیہ نواز ہیں، ایک طرف چینی، آٹا اور بجلی چوروں کو ریلیف دیا جا رہا ہے دوسری جانب خون پسینہ ایک کرنے والے مزدور کو اسکے حق سے محروم کر دیا گیا، ریلوے مزدور اور ملازمین کالے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔ملک بھر کے ریلوے دفاتر میں یوم سیاہ منایاگیا۔