ملتان : تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو ملتان کے ملازمین کا کچہری چوک پر دھرنا،گھروں میں فاقے ہیں حکومت کیخلاف بھرپور نعرے بازی،مظاہرہ،انتظامیہ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے باعث میٹرو سروس کو بند ہوئے تقریباً ایک ماہ سے بھی زائد کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ دوسری جانب میٹرو ٹکٹنگ سٹاف سمیت دیگر ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگیاں نہیں کی گئی جس پر جمعرات کی صبح میٹرو ملازمین بڑی تعداد میں کچہری چوک پر جمع ہوئے اور دھرنا دے دیا،میٹرو ملازمین کا کہنا تھا کہ 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں گھروں میں فاقے ہیں،میٹرو بس سروس کے 300 سے زائد ملازمین ٹکٹنگ سٹاف ،بس اٹینڈنٹ سمیت دیگر سٹاف کو نجی کمپنی انباکس نے ملازمت پر رکھا تھا پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے تنخواہیں ان کو جاری کی گئی تاہم انباکس کی جانب سے تین ماہ گزرنے پر بھی ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ،جبکہ دوسری جانب میٹرو حکام کا کہنا تھا کہ ملازمین کو نجی کمپنی نے ملازمت پر رکھا تھا اور نجی کمپنی کو پی ایم اے کی جانب سے بروقت تنخواہیں جاری کی گئی تھی جبکہ انباکس کے حکام سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی موقف سامنے نہیں آسکا،ادھر میٹرو ملازمین نے دو گھنٹے تک چوک کچہری کو بلاک کئے رکھا بعدازاں میٹرو بس انتظامیہ اور نجی کمپنی انباکس کے افسر ڈپٹی کمشنر دفتر جمع ہوئے جہاں مظاہرین سے مذاکرات کے بعد انہیں یقین دہانی کروائی گئی کہ رواں ماہ دو تنخواہیں اور عید کے بعد تیسری تنخواہ بھی ادا کر دی جائیگی۔