تازہ ترین

تونسہ بیراج:زہرڈال کر مچھلیاں پکڑنے اور فروخت کا انکشاف

تونسہ-بیراج:زہرڈال-کر-مچھلیاں-پکڑنے-اور-فروخت-کا-انکشاف

فشریز ڈیپارٹمنٹ خاموش،زہریلا پانی پینے سے پالتوجانور بھی مرنے لگے مکینوں کا احتجاج،ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے :بلال،ربنواز،مشتاق کوٹ ادو: دریائے سندھ کی غربی سائیڈ پر بیٹ واگھے والی اور پانڈ ایریا میں بنے قدرتی تالاب سے ٹھیکیدار نے کم وقت اور محنت سے بچنے کے لئے ممنوعہ زہریلے کیمکل کا استعمال شروع کررکھا ہے وائلڈ لائف اور فشریز ڈیپارٹمنٹ نے ٹھیکیدار کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس سے مچھلیوں اور دیگر آبی حیات کے ساتھ ساتھ پانی پینے والے پالتو جانور اور قیمتی جنگلی حیات بھی مررہے ہیں۔ علاقہ مکینوں ملک بلال،ربنواز،خادم حسین ، جاوید شیخ،مشتاق، اﷲ وسایا نے احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ممنوعہ زہریلے کیمکل کے استعمال سے چرند پرند سمیت انسانی جانوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے ، غفلت برتنے والے ملازمین سمیت ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹھیکہ کینسل کیا جائے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں