کراچی: ملکی دارلحکومت سے گلگت جانے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ نہ کرسکی، پرواز پی کے 605 کا رخ تیز ہواؤں کی وجہ سے دوبارہ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز تیزہواؤں اور موسم کی خرابی کے باعث اپنے مقررہ مقام پر نہ پہنچ سکی، کپتان نے لینڈنگ کے لیے اے ٹی سی سے اجازت طلب کی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی طیارہ حادثہ:ایک ماہ بعد لاش نمبر 112 کی شناخت کا معمہ حل اے ٹی سی نے خراب موسم کی وجہ سے لینڈنگ کی اجازت نہ دی، جس پر طیارے کو مجبوراً واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرانا پڑگیا، مسافروں اور دیگر قیمتی جانوں کی حفاظت کے تحت مذکورہ اقدام اٹھایا گیا۔ خیال ہے کہ ملک میں پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل متعدد ملکی وغیرملکی پروازیں موسم کی خرابی اور تیزہواؤں کے باعث اپنا رخ اور مقررہ مقام تبدیل کرچکی ہیں۔