تازہ ترین

تین ماہ میں اشیاء کی قیمتیں آدھی سے بھی کم ہوگئی، اسد عمر

تین-ماہ-میں-اشیاء-کی-قیمتیں-آدھی-سے-بھی-کم-ہوگئی،-اسد-عمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند کے دوران روز مرہ استعمال اشیا کی قیمتیں آدھی سے بھی نیچے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہ افراط زر کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے، رواں ہفتے ہفتہ وار ایس پی آئی کم ہوکر 8.2 فیصد ہوگیا ہے۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1248496388242935808 اسد عمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جنوری کے وسط میں گزشتہ سال کی مقابلے میں ایس پی آئی 20 فیصد پر تھا جبکہ روز مرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں گزشتہ تین ماہ میں آسھی سے بھی کم ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اسد عمر نے کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو مانیٹری پالیسی پر نظر ثانی کرنا پڑے گی، نئے حالات میں انٹرسٹ ریٹ میں کمی ہوگی، روپے کی قدر مستحکم رہے گی اور انٹرسٹ ریٹ کم ہونے سے بھی سرمایہ محفوظ رہے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری سے زیادہ اندرونی سرمایہ کاری پر انحصار ہے، ملکی معیشت کا زیادہ انحصار اندرونی سرمایہ کاری پر ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں