تازہ ترین

ثانیہ مرزااوربیٹےکی دلچسپ ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

ثانیہ-مرزااوربیٹےکی-دلچسپ-ویڈیوسوشل-میڈیاپروائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بیٹا بھی والدین کی طرح کھیلوں کا شیدائی لگتا ہے۔ ثانیہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیوشیئر کی جس میں وہ اذہان سے باتیں کررہی ہیں اور وہ دلچسپ انداز میں اپنے والد اور خالو اسد الدین کے حوالے سے بتارہا ہے۔ https://www.instagram.com/p/CB-AY1zHMP0/?utm_source=ig_web_copy_link ثانیہ نے بیٹے سے سوال کیا کہ اسد خالواور بابا کیا کرتے ہیں تواذہان نے ہاتھ کے اشارے سے بتایا کہ خالو چوکا اور بابا چھکا مارتے ہیں۔ اسدالدین ، سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین کے صاحبزادے اورثانیہ کی چھوٹی بہن انعم مرزا کے شوہرہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کے برجستہ جواب نے شعیب ملک کو ہلا کر رکھ دیا اس سے قبل فادرز ڈے کے موقع پرثانیہ نے شعیب اوراذہان کی تصویرکے علاوہ والد کے ساتھ اپنے بچپن کی تصویر شیئرکی تھی۔ https://www.instagram.com/p/CBr9DbNnztM/?utm_source=ig_web_copy_link شعیب اور ثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کوبھارتی شہرحیدرآباد میں ہوئی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں