تازہ ترین

ثانیہ مرزا کا اداکار سوشانت کیساتھ کیا گیا وہ وعدہ جو پورا نہ ہوسکا

ثانیہ-مرزا-کا-اداکار-سوشانت-کیساتھ-کیا-گیا-وہ-وعدہ-جو-پورا-نہ-ہوسکا

نئی دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کا سوشانت سے کیا گیا ایک ساتھ ٹینس کھیلنے کا وعدہ پورا نہیں ہوسکے گا۔ثانیہ مرزا نے بھارتی اداکار سوشانت کی یوں اچانک موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شئیر کیا جس میں بتایا کہ وہ سوشانت کی موت کی خبر سن کر شدید رنجیدہ اور دل شکستہ ہوگئی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے بتایا کہ سوشانت اپنی خوش مزاجی کی وجہ سے جہاں جاتے تھے ایک خوشی کا ماحول بنادیتے تھے۔ https://twitter.com/MirzaSania/status/1272111030261305349 انہوں نے لکھا کہ اس مسکراہٹیں پھیلاتے چہرے اور دل کے پیچھے سوشانت نے کتنے غم چھپائے ہوئے تھے اور وہ دنیا سے بری طرح مایوس کیوں ہوچکے تھے، یہ سب ہم جاننے سے قاصر رہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ دنیا آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گی، انہوں نے بتایا کہ سوشانت کی موت کی خبر سننے کے بعد اور یہ پیغام لکھتے وقت ان پر کپکپی طاری ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں