تازہ ترین

جامعات کی سمریاں منظور،ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا کانووکیشن

جامعات-کی-سمریاں-منظور،ہوم-اکنامکس-یونیورسٹی-کا-کانووکیشن

خواتین کیخلاف ہر قسم کے تشدد پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے :گورنر سرور لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے بطور چانسلر متعدد سمریوں کی منظوری دے دی ۔یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کی اکیڈیمک کونسل کیلئے نامور اور ماہر تعلیم ممبران کے طورپر کوثر عبداللہ ملک، رفیق جعفر، رخسانہ ڈیوڈ، محمد عاصم ، شہباز نعیم خان، کنول خالد،حلیمہ ناز آفریدی کی منظوری دی گئی،گورنر نے یونیورسٹی آف ایگریکلچرفیصل آباد میں طارق سعید کے ڈیپوٹیشن پریڈ میں 31دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے مستقل ٹریژر تعینات کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے سپیریئر کالج لاہور کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ڈیپارٹمنٹ آف مکینیکل انجینئرنگ اور ڈیپارٹمنٹ آف سول انجینئرنگ کے ساتھ بی ایس سی مکینیکل انجینئرنگ اور بی ایس سی سول انجینئرنگ کے اضافی شعبوں کی منظوری دی، جبکہ فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز کے ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری سائنسز میں بی ایس (آنرز) لائبریری سائنسز، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن میں بی ایس (آنرز) ایجوکیشن اور ڈیپارٹمنٹ آف انگلش میں بی ایس (آنرز) انگلش لنگوئسٹکس کے اضافی شعبوں کی منظوری بھی دی۔ دریں اثنا ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں 46 واں کانووکیشن ہوا جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب تھے ، انہوں نے خواتین کو تشدد سے بچانے کیلئے آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا خواتین کیخلاف ہر قسم کے تشدد پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں