عربی زبان کے عالمی دن کی تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ،عربی زبان کے عالمی دن پر گفتگو ملتان: شعبہ عربی بہاؤالدین زکریایونیورسٹی ملتان میں عربی زبان کے عالمی دن کے موقعہ پر منعقدہ سیمینار بعنوان ‘‘ عربی زبان ماضی ، حاضر اور مستقبل ’’ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاہے کہ جامعہ زکریا مذہبی رواداری اور اعلی اخلاقی قدروں کی امین ہے ۔ اس لیے اسلام کی تاریخ کا کوئی بھی اہم دن ہو وہ جامعہ زکریا میں بڑی شان و شوکت سے منایاجاتا ہے ۔ عربی زبان کے عالمی دن کی تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عربی زبان ہر مسلمان کو آنی چاہیے میں نے قیام ترکی کے دوران بڑے شوق سے کچھ دن عربی سپوکن کلاسز میں شرکت اختیار کی ۔ فیصل آباد سے آئے ہوئے مہمان شیخ رمزی الحبیب نے کہاکہ عربی زبان آسمانی اور جنت کی زبان ہے پاکستان میں پہلے بھی اس کے ا وپر کام ہورہاہے ۔ اور مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے چیئرمین شعبہ عربی پروفیسر ڈاکٹر ابو ذر خلیل نے تمام مہمانان گرامی خصوصی وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا او ر عر بی زبان کی اہمیت پر بات کی۔اس موقع پر عربی زبان کے فروغ کے لیے زکرین عریبک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے نام سے ایک تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔