تازہ ترین

جامعہ کراچی کا کانووکیشن کل،7184 طلبہ کو اسناد دی جائیں گی

جامعہ-کراچی-کا-کانووکیشن-کل،7184-طلبہ-کو-اسناد-دی-جائیں-گی

208 طلبہ کو اپنے شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر طلائی تمغوں سے نوازا جائیگا طلائی تمغوں کا سائزبڑھادیا گیا،طلبہ کے نام بھی کندہ ہوں گے، شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی کراچی : جامعہ کراچی کا تیسواں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد ہفتہ (کل) کو جامعہ کراچی کے ولیکا کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہورہا ہے ۔ صدارت گورنر سندھ و چانسلر جامعہ کراچی عمران اسماعیل کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے حوالے سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقدہ پریس بریفنگ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ناظم مالیات جامعہ کراچی طارق کلیم بھی موجود تھے۔ شیخ الجامعہ نے مزید کہا کہ اس سال کانووکیشن میں مارننگ وایوننگ پروگرام کے کل7184 طلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی جبکہ سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں2000 سے زائد طلباوطالبات شرکت کریں گے اور208طلبہ کو اپنے شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر طلائی تمغوں سے نوازا جائے گا۔ اس سال 255 طلباوطالبات کو پی ایچ ڈی ،292 کو ایم فل،15 کو ایم ایس ،02 کو ماسٹر آف سرجری(ایم ایس) جبکہ ایک کو ایم ڈی اور ایک کو ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کی جائے گی۔ کلیہ علوم کے 3166 طلباوطالبات،کلیہ فنون وسماجی علوم کے 1865، کلیہ تعلیم کے 284،کلیہ انجینئرنگ کے 21 ،کلیہ معارف اسلامیہ کے 268 ،کلیہ قانون کے 80، کلیہ نظمیات وانتظامی علوم کے 718 اور کلیہ علم الادویہ کے 216 طلباوطالبات کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔ طلائی تمغوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو طلائی تمغے تفویض کئے جائیں گے، امسال نہ صرف طلائی تمغوں کا سائز بڑھایا گیا ہے بلکہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے نام بھی کندہ کئے گئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں